“کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی”: نوین پٹنائک سے ملاقات کے بعد نتیش کمار

   

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کل اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے ملاقات کی۔ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ پٹنائک کے ساتھ نتیش کمار کی ملاقات کو لے کر کافی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں ہوئی۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے نتیش کمار اور نوین پٹنائک کی یہ ملاقات بڑی سیاسی اہمیت رکھتی ہے۔تاہم نوین پٹنائک سے ملاقات کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ ہماری پہلے سے بات ہوتی رہتی ہے، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب اوڈیشہ کے سی ایم نوین پٹنائک نے کہا کہ ہم پرانے دوست ہیں، کسی قسم کے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔