دھولے :کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس زیر قیادت ’ انڈیا‘اتحاد پر جموں و کشمیر سے ہندوستان کے آئین کو ہٹانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت وہاں آرٹیکل 370 کو بحال نہیں کر سکتی۔انہوں نے کانگریس پر ایک ذات کو دوسری ذات کے خلاف کھڑا کرنے کا الزام بھی لگایا اور لوگوں کو متحد رہنے کی تاکید کی۔مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پہلی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’ انڈیا‘اتحاد دلتوں اور قبائلیوں کو اکسانے کے لیے آئین کے طور پر خالی کتابیں پیش کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو ‘پاکستان کے ایجنڈا کو فروغ نہیں دینا چاہئے اور علیحدگی پسندوں کی زبان نہیں بولنا چاہئے. مودی نے کہا کہ جب تک انہیں عوام کی آشیرباد حاصل ہے اپوزیشن کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جموںاور کشمیر میں صرف (ڈاکٹر بھیم راؤ) امبیڈکر کے آئین پر عمل کیا جائے گا۔آپ نے ٹی وی پر دیکھا ہوگا کہ جموں و کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کو واپس لانے کی تجویز کیسے پیش کی گئی اور جب بی جے پی ایم ایل ایز نے احتجاج کیا تو انہیں باہر پھینک دیا گیا۔