نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو ختم کرنے کا مرکز کا ہرگز ارادہ نہیں اور کوئی مائی کا لال کسانوں سے زمین نہیں لے سکتا۔ راج ناتھ سنگھ نے مدھیہ پردیش میں ایک تقری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین پر عمل آوری سے کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوجائے گی، تاہم جامع اصلاحات کے اثرات دیکھنے کیلئے کچھ وقت لگے گا۔