جنیوا: عالمی صحت تنظیم کی سربراہ ٹیڈروس غبریسس نے کہا ہیکہ کوئی بھی کوویڈ۔19 ویکسین جو تیاری کے مراحل میں ہے، کارآمد ثابت ہونے کی ضمانت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین تیاری کی تاریخ بتاتی ہیکہ بعض ناکام ہوجائیں گے اور بعض کامیاب ہوں گے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مزید کہا کہ کوویڈ۔19 کیلئے موجودہ طور پر لگ بھگ 200 ویکسین طبی جانچ اور اس سے قبل کے ٹسٹ سے گزر رہے ہیں۔
