کوئی کسی کو بھی گولی مار دے گا ، انکاؤنٹر پر اسد اویسی برہم

   

نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بہرائچ میں درگا پوجا وسرجن کے دوران ہوئے تشدد اور اس کے بعد ہونے والے انکاؤنٹر پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر ’بندوق کے راج‘ کی پالیسی اپنانے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہ پوری طرح سے آئین کیخلاف ہے۔ اویسی نے اسے نیٹ فلکس فلم قرار دیا، جہاں قانون کے بجائے بندوق کی زبان بولی جارہی ہے۔اسد اویسی نے کہاکہ یوگی حکومت کی پالیسی آئین کے خلاف ہے، یوگی حکومت کو بندوق کے زور سے نہیں قانون کی حکمرانی سے حکومت چلانی چاہیے۔یوگی حکومت آئین مخالف ہے، گزشتہ روز جو انکاؤنٹر ہوا ہے یہ بالکل ایسا ہی ہوا جیسے نیٹ فلکس فلم چل رہی تھی۔ یہ درست ہے کہ گوپال مشرا کا قتل ہوا ہے لیکن آئین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔انکاؤنٹر کو غلط بتاتے ہوئے صدر مجلس نے کہاکہ ایک مخصوص طبقہ کیخلاف نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔