ممبئی، 16 مئی (یو این آئی) برھن ممبئی میونسپل کے حکم پر ممبئی کا تاریخی وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم کوارنٹین سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا۔کورونا وائرس مہاراشٹر میں سب سے زیادہ پھیلا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد کو بڑھتے دیکھ وانکھیڑے اسٹیڈیم کو کوارنٹین سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کے لئے لیا جا رہا ہے ۔برھن ممبئی میونسپل اے وارڈ کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ لوگوں کو ہوٹل / کلب / کالج / میرج ہال / جم / بنکوئٹ ہال فوری احکامات سے میونسپل کو سونپنے کا حکم دیا جاتا ہے ۔اس کا استعمال کورونا مریض سے رابطے میں آئے لوگوں کے کوارنٹین سینٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ اس حکم پر عمل نہیں کریں گے تو آپ پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ممبئی کے دھاراوی میں کورونا کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کو ملا ہے ۔یہاں اب تک کورونا کے 1145 معاملے سامنے آئے ہیں اور 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ممبئی میں صورت حال سے نمٹنے کے لئے 2646 کوارنٹین سینٹر بنائے گئے ہیں۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1576 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں کل متاثرین کی تعداد 29100 ہو گئی ہے اور کل 1068 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 6564 لوگ اس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی مغربی بنگال حکومت سے ایڈن گارڈن کو کوارنٹین سینٹر میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔
