لندن ۔ سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے خواتین ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ایونٹ کی ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک ایگا سیویا ٹیک اور نمبر چار سیڈ جیسیکا پیگیولا غیر معروف کھلاڑیوں سے ہارگئیں۔ لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ایونٹ میں ویمن ایونٹ کے دو کوارٹر فائنلز ہوئے جو سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ان سیڈڈ کھلاڑیوں کی جیت پر ختم ہوئے۔ عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ پولینڈ کی ایگا سیویا ٹیک کو ان سیڈڈ یوکرین کی ایلینا سویتولینا نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد 5-7، 7-6 اور 2-6 سے شکست دی۔ ایک اورکوارٹر فائنل میں نمبر چار سیڈ جیسیکا پیگیولا ان سیڈڈ پلیئر مارکیٹا وونڈرو سووا سے 4-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست کھاگئیں۔ دونوں فاتح کھلاڑی سیمی فائنل میں مدمقابل ہوںگی۔
