کوالالمپور میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بڑے پیمانے پرریالی

   

کوالالمپور : ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں مظاہرین ایک بڑی ریلی کی صورت میں جمع ہو گئے۔ جب سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے ملائیشیا میں اس کے خلاف احتجاج جاری ہے مگر منگل کے روز فلسطینیوں کے حق میں ملائیشین عوام کا یہ سب سے بڑا اجتماع تھا۔مظاہرین روایتی فلسطینی اسکارف اور رومال اوڑھے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ‘مظاہرین فلسطین کو بچاو ‘، ‘فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو’ کے علاوہ ‘دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا’ کے نعرے لگا رہے تھے۔اظہار یکجہتی کے لیے اس بڑی ریلی کو ‘ ملائیشیا فلسطین کے ساتھ ہے’ کا نام دیا گیا تھا۔