سڈنی،5مئی(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کی قومی طیارہ کمپنی کوانٹاس نے منگل کو بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کئے جانے کی مدت جولائی کے آخر تک بڑھا دی ہے ۔حالانکہ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس(کوویڈ -19)سے پیدا مسائل کو برداشت کرنے کی مضبوط حالت میں ہے ۔کمپنی نے کہا کہ گھریلو پروازیں جون کے آخر تک منسوخ رہیں گی جبکہ بین الاقوامی خدمات کو اب جولائی کے آخر تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔