کوانٹم انرجی کی چار نئی الیکٹرک وہیکلس متعارف وینکیا نائیڈو ، نائب صدر جمہوریہ کی شرکت

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : کوانٹم انرجی جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے ایم بی آئی کوریا سے یادداشت مفاہمت پر دستخط کی ہے تاکہ زیادہ رفتار کی اسکوٹرس میں جدید ٹکنالوجی ہندوستان میں لے کر آئے ۔ کوانٹم انرجی ایک الیکٹرک موبیلیٹی کمپنی ہے ۔ میک ان انڈیا ، کے تحت الیکٹرک اسکوٹرس کے ڈیزائن ، ڈیولپمنٹ اور تیاری میں سرگرداں ہے ۔ ایم وینکیا نائیڈو ، نائب صدر جمہوریہ ہند نے کوانٹم انرجی کی اسکوٹرس کی تعریف کی اور صاف اور سرسبز ہندوستان کی خاطر کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے ان پر زور دیا کہ مزید EV وہیکلس تیار کرے ۔ جو زیادہ ماحول دوست ہوں ۔ مسٹر چکراورتی چکاپلی ، ڈائرکٹر کوانٹم انرجی لمٹیڈ نے اس موقع پر چار نئی الیکٹرک وہیکلس متعارف کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کے بازار میں کفایتی داموں میں معیاری پراڈکٹس تیار کرتے ہیں ۔۔