نئی دہلی،19مارچ(سیاست ڈاٹ کام)ملک میں کو آپریٹیوسوسائٹیوں اورکو آپریٹیو بینک کی حالت بہتر کربنانے اور انہیں ریزروبینک آف انڈیاکی نگرانی میں لانے کا جمعرات کو راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے کیلاش سونی نے خصوصی ذکر کے ذریعہ اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ویدناتھن کمیشن نے کوآپریٹیوسوسائٹیوں اور بینکوں میں سیاسی تقرریاں نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔کئی ریاستوں میں اس طرح کے انتظامات کئے گئے اور مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے والی ریاستوں کی نیشنل رورل اینڈ ڈویلپمنٹ بینک نے مالی ا مداد بھی کی ہے لیکن اب اصولوں کو تبدیل کر کے کچھ ریاستوں خاص کر مدھیہ پردیش میں مختلف کوآپریٹیو اداروں کے منتظم سیاست دان مقرر کر دئے گئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں کو آپریٹیو اداروں اور کو آپریٹیو بینکوں کو کسانوں کا قرض معاف کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے اور ریاستی حکومت اس مد کی رقم بھی انھیں مہیا نہیں کرا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے کو آپریٹیو سوسائٹیوں او بینکوں کی حالت خراب ہو جائے گی اور کسانوں کی رقم کے حصہ پر خطرہ منڈلانے لگے گا۔انہوں نے کوآپریٹیو سوسائٹیوں اور بینکوں میں سیاسی تقرریاں نہ کرنے اور انہیں ریزرو بینک کی براہ راست نگرانی میں لانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔