حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے شہر کے علاقہ کواڑی گوڑہ میں ایک رہائشی مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنٹرل زون ٹاسک فورس انسپکٹر مسٹر ایم اے جاوید کی زیر نگرانی ٹیم نے کواڑی گوڑہ میں واقع ایک مکان جو آگرہ سوئٹس کے قریب واقع ہے پر اچانک دھاوا کردیا۔ قمار بازی چلانے والے وائی بالراجو اور دیگر جواریوں کو ٹاسک فورس نے گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے 43 ہزار نقد رقم، 7 موبائیل فون اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے گاندھی نگر پولیس کے حوالے کردیا۔ب