کوبیر منڈل میں کارڈن سرچ پروگرام کا انعقاد

   

بھینسہ۔/23 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے ضلع ایس پی نرمل ششی دھر راجو کی قیادت میں بھینسہ ڈیویژن کے کوبیر منڈل کے موضع نگوا میں صبح کی اولین ساعتوں میں کارڈن سرچ آپریشن مہم چلائی گئی۔ اس میں ایڈیشنل ایس پی بھینسہ بی راجیش ، رورل سرکل انسپکٹر پراوین کمار ،کوبیر سب انسپکٹر رمیش کے علاوہ 100 کے قریب پولیس جوانوں نے گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے 60 موٹر سیکلیں، ایک آٹو، دو ٹاٹا میجک ، ایک ٹریکٹر اور 2490 روپئے کی دیسی شراب ضبط کی ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی ششی دھر راجو نے موضع نگوا کی عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کارڈن سرچ آپریشن مہم کا مقصد سماج سے غیر سماجی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے جس کے لئے پولیس متحرک انداز میں مہم چلارہی ہے تاکہ عوام کو غیر سماجی عناصر سے محفوظ رکھتے ہوئے حفاظت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نگوا میں کاغذات و دستاویزات کی عدم دستیابی پر موٹر سیکلوں، آٹو، ٹاٹا میجک اور ٹریکٹر کو ضبط کیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلع کلکٹرنارائن پیٹ رخصت پر
نارائن پیٹ۔/23 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر ایس وینکٹ راؤ 13 اکٹوبر سے رخصت پر ہیں ۔ توقع ہے کہ ختم ماہ اکٹوبر سے قبل وہ ڈیوٹی پر رجوع ہوں گے۔