کوتہ پیٹ مارکٹ میں پپیتا کے کسان پر حملہ

   

حیدرآباد،24 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کی کوتہ پیٹ مارکٹ میں پپیتا کے کسان پر حملہ کیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ناگرکرنول ضلع سے تعلق رکھنے والا یہ کسان پہلی مرتبہ پپیتا فروخت کرنے کیلئے فروٹ مارکٹ پہنچا تھاجہاں پر منگل کی صبح بعض نامعلوم ڈیلرس نے اس پر حملہ کردیا۔پولیس نے کہا کہ جب وہ پپیتا فروخت کر رہا تھا تو بعض افراد اس کے پاس پہنچے اور اس کے اسٹال سے پھل اٹھالیا جس پر چندریا نے اعتراض کیا۔اس پر ان افراد نے اس سے بحث وتکرار کی اور یہ تکرار جھگڑے میں بدل گئی جس کے بعد ڈیلرس نے اس پر حملہ کردیا۔پولیس نے کسان کی شکایت پر ان حملہ آوروں کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔