کوداڑ میں مسروقہ 4 لاکھ مالیتی بیڑیاں ضبط

   

کوداڑ: 14ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی راجندر پرساد نے، ڈی ایس پی آفس میں پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے بیٹری چوروں کی تفصیلات پریس کانفرنس میں پیش کیا۔ کوداڈ قصبہ کے جلاپلی رمیش، پناسا مہیش اور وینکا نریش نے کوداڑ ٹاؤن میں 40 بیٹریاں چوری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے ہوگی۔ چوری کی بیٹریاں ایک لاری میں وجئے واڑہ لے جارہے تھے۔ ملزمین سے پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے ان کے پاس سے چالیس بیٹریاں، اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کوداڑ سی آئی شیواشنکر، ایس آئی رام بابو ناگا بھوشنم کو کیس کو چالاکی سے حل کرنے پر روآرڈ دینے کا اعلان کیا۔ اس میٹنگ میں ڈی ایس پی وینکٹیشور ریڈی، سی آئی شیوا شنکر اور دیگر نے شرکت کی۔