کودنڈارام لوک سبھا چناو نہیں لڑیں گے

   

حیدرآباد۔12مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈرام امکان ہے کہ لوک سبھا چناو میں امیدوار نہیں ہوں گے ۔ ٹی جی ایس دو امکانات پر غور کررہی ہے یا تو چناو میں حصہ لئے بغیر ٹی جی ایس کانگریس کی تائید کرے گی یا پھر دو لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کرے گی جس میں نظام آباد لوک سبھا شامل ہے جس کی نمائندگی کے سی آر کی دختر کے کویتا کرتی ہیں ۔