حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی کے صدرنشین ایم کودنڈا ریڈی نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی صدر ریونت ریڈی کو نئی تادیبی کارروائی کمیٹی تشکیل دینے کا موقع فراہم کرنے کیلئے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔ اتم کمار ریڈی دور میں انہیں تادیبی کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا تھا۔ کودنڈا ریڈی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کو اپنا مکتوب استعفی روانہ کردیا ہے۔ وہ اے آئی سی سی کسان کانگریس کے قومی نائب صدر ہیں اور اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔R