لاکھوں روپئے لوٹنے والے کی تلاش ، سائبر کرائم پولیس سرگرم
حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نامور کورئیر سرویس کمپنیوں کی آڑ میں گوگل لنک کے ذریعہ لاکھوں روپئے کا دھوکہ دینے والے اور عوام کو لوٹنے والے ایک سائبر دھوکہ باز کو پولیس سائبرآباد نتلاش کر رہا ہے ۔ جمنا ضلع ریاست جھارکنڈ سے تعلق رکھنے والے کو پولیس تلاش کر رہی ہے ۔ سائبرآباد پولیس کے سائبر کرائم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان بتایا گیا ہے کہ ضلع جھارکھنڈ کا ساکن ایک دھوکہ باز ان دنوں شہریوں کو دھوکہ دیتے ہوئے لاکھوں روپئے لوٹ رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائم سائبرآباد مسٹر سی ایچ وائی سرینواس کمار نے بتایا کہ نامور کورئیر کمپنیوں کے نام پر دھوکہ دینے کی نئی کوشش کی جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر ایسے دھوکہ باز سادہ لوح عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن ان کی اس سازش کا شکار بہ آسانی سے تعلیم یافتہ لوگ بھی ہو رہے ہیں ۔ انٹرنیٹ کا استعمال کرنے اور اسمارٹ فون کے استفادہ کنندگان ان کے جال میں پھنس رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کورئیر سے کسی چیز کو منگوانے کے بعد شہریوں کو چاہئے کہ وہ پارسل کے حصول تک احتیاط کریں اگر تاخیر بھی ہوجاتی ہے تو کمپنی سے ہی رابطہ قائم کریں ۔ اے سی پی نے بتایا کہ اکثر شہری گوگل پر سرچ کرتے ہوئے کورئیر کسٹمر کیر کمپنی کے متعلق رابطہ کرتے ہیں جو ایسے دھوکہ باز فرضی کسٹمرکیر نمبرات اور رابطہ کو انٹرنیٹ پر پیش کرتے ہیں ۔ اس طرح ایک شہری جس کی شکایت حاصل ہوئی ہے اس نے اپنے پارسل کیلئے ایک کسٹمر کیر سے رابطہ کیا جو اس دھوکہ باز کا فرضی کسٹمر کیر تھا جس کے بعد اس نے پارسل فوری روانہ کرنے کیلئے جانچ کے نام پر اس شہری سے اس کے بنک کی تفصیلات گوگل لنک روانہ کرتے ہوئے حاصل کرلی اور پھر صرف 10 روپئے روانہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے اور لاکھوں روپئے ٹھگ لئے اس طرح دوسرے شہری کو کورئیر کی پرائم ممبرشپ کے نام پر لاکھوں روپئے کا دھوکہ دیا ۔ اس کے بنک کھاتہ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اس کے اکاونٹ سے رقم کو ہڑپ لیا ۔ سائبر کرائم پولیس نے ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہنے کی عوام سے خواہش کی ہے اور کسی بھی طرح کے لنکس اور مشوروں پر بغیر جانچ ھبروسہ نہیں کرنے کی درخواست کی ہے ۔