کولکتہ ۔12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بنگال امامس اسوسی ایشن نے ریاست کی مسجد اور مدرسہ کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے احاطوں کو کووڈ۔19 کورنٹائن سنٹرس تشکیل دینے کیلئے حوالے کریں ۔ ایک مکتوب میں اسوسی ایشن کے چیرمین محمد یحییٰ نے 2600 مساجد اور مدارس کی کمیٹیوں سے اپنے احاطہ حکومت کے حوالے کرنے کی اپیل کی جہاں بحران کی اس گھڑی میں قرنطینہ مراکز قائم کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس ہزاروں افراد کی مدد کرنے کے وسائل نہیں ہے تو ہم بلاشبہ 50ہم وطن لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں ۔ اسلام کے حقیقی جذبے پر عمل کرتے ہوئے ہمیں انسانیت کی خدمت کرنا چاہیئے ۔ یحییٰ نے بتایا کہ بعض مسجد کمیٹیوں نے پہلے ہی قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔