حیدرآباد: کوکٹ پلی کورنٹائن سنٹر میں موجود ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 55 سالہ ناگیا کورنٹائن سنٹر میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا جو شوگر کا مریض تھا۔ اس شخص کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے سریکاکلم سے بتایا گیا ہے جو گذشتہ دنوں کویت سے حیدرآباد آیا تھا۔ حکام نے اس کے آبائی مقام روانگی سے قبل اس شخص کو شرائط کے مطابق کورنٹائن کیا تھا جو 7 ماہ قبل روزگار کے سلسلہ میں کویت گیا تھا اور لاک ڈاؤن کے سبب واپس ہوگیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔