پیرس: فرانس کی خاتون اول کورونا کے ایک مصدقہ مریض سے میل جول کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت 7روزکیلئے قرنطینہ منتقل ہو گئی ہیں۔فرانسیسی صدرایمانویل میکروں کے دفتر کا کہنا ہے خاتون اول بریگیٹ میکروں کو کورونا کے ایک متاثرہ مریض کیساتھ میل جول کی وجہ سے 7دن کی مدت کیلئے خود سے الگ تھلگ رکھا جائے گا۔دفتر نے بیان میں مزید کہا کہ 15 اکتوبر کو بریگیٹ میکروں نے ایک ایسے شخص سے ملاقات کی تھی جس کا کورونا ٹسٹ 19 اکتوبر کو مثبت آیا اور اس پر کورونا کی مضبوط علامات موجود تھیں۔
چینی کوئلہ کان میں دھماکہ، چارہلاک
تائیوان: چین کے صوبہ شانسی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس کے پھٹنے سے چار مزدوروں کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مقامی افسران نے منگل کے روز بتایا کہ یہ دھماکہ لوآن گروپ کی ملکیت والی کان میں آج صبح تقریبا2 بجے ہوا۔اس دھماکے میں چار مزدوروں کی موت اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔
