کورورنا وائرس کے ضمن میں شعور بیداری پروگرام

   

نظام آباد :25؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے بتایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے عوام میں شعور بیداری کی جارہی ہے اور عوام کو ضروری اشیاء کی خریدی کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے لہذا عوام اس خصوص میں تعاون کرتے ہوئے حالات کو بگڑنے نہ دیں انہوں نے کہا کہ عوامی صحت کا لحاظ رکھتے ہوئے ضلع میں سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں اور بیرونی ملک سے آنے والے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ضلع نظام آباد میں 2695 افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ان میں سے 6 افراد پر شک ہونے پر نظام آباد سرکاری دواخانہ میں رکھا گیا ہے باقی چار افراد کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ہوم کارئن ٹین میں رکھے ہوئے افراد کو باہر جانے نہیں دیا جارہا ہے اس کے علاوہ بھی جو افراد ہوم کارئن ٹن سے باہر نکل جانے پر دو افراد پر مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے اور اس کا جائزہ لینے کیلئے عہدیداران کو مقرر کیا گیا ہے ۔ کمشنر پولیس مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ ضلع میں سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے بین ریاستی چیک پوسٹوں کو بند کردیا گیا ہے اور ضروری اشیاء منتقل کرنے والی گاڑیوں کو چھوڑا جارہا ہے اور تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

وڈیمان میں لاک ڈائون تمام راستے بند کردیا گیا ہے :سرپنچ فرزانہ بیگم
آتماکور /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنہ چنتہ کنٹہ منڈل وڈیمان مستقر پر سرپنچ فرزانہ بیگم کی نگرانی میں گاؤں کے داخلہ تمام راستوں کو خاردار جہاڑو سے بند کردیا گیا ہے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں 21 دنوں تک لاک ڈاؤن ہے لحاظ وڈیمان میں بھی 21 دنوں تک لاک ڈاؤن ہے اس لیے گاؤں کوئی بھی باہر نہ جائے اور کسی کو بھی گاؤں میں آنے بھی نہ دیا جائے گا اس میں عوام اپنے تعاون برقرار رکھتے ہوئے گاؤں والوں کی صحت کا بھی خیال رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے ایمرجنسی ہوتو ہی اپنے گھروں سے کوئی ایک فرد باہر آآئے اپنے کام کے بعد اپنے گھر کو واپس جائے آگر کوئی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا جائے گا اس موقع وارڈ ممبران محمد خلیل، ترملیش، پرشوتم، عبدالحمید، سئیتانارائنا، نسیماء بیگم، وینکٹیا،انجیانا، وی آر ؤ بالا میانی، راما کرشنا موجود تھے۔