نیویارک۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی، جبکہ لاکھوں افراد بیمار ہیں۔ دنیا کے کچھ ممالک میں اتنے مریض نہیں جتنی امریکہ میں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں نیویارک ریاست میں سب سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی گنوا بیٹھے۔میڈیا کے مطابق اگر امریکہ میں حالات اسی طرح رہے تو اسی ماہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ سے اوپر ہو جائے گی۔ حال ہی میں امریکی صدر بھی بیماری سے ایک لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاوئس میں کام کرنے والے 2 افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس کے بعد وائٹ ہاوئس میں ملازمین اور دیگر افراد نے فیس ماسک پہننا شروع کر دیا ہے۔