کوروناسے متاثرہ سعودی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت

   

Ferty9 Clinic

جدہ ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے متاثرہ سعودی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔سعودی عرب کے علاقے وادی الدواسر میں مہلک ترین کوویڈ 19 کی وبا کا شکار خاتون نے بچنے کو جنم دیا ہے، ولادت کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کا معائنہ کرنے کے لیے اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔خاتون حمل کے آخری مہینے میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھی، خاتون میں کوروناکا انکشاف ہوتے ہی ڈاکٹروں نے بچے کی محفوظ ولادت کے لیے پہلے ہی منصوبہ بندی کرلی تھی۔