کوروناسے متاثر مختار انصاری اور اعظم خان جیل سے باہر علاج کرانے تیار نہیں

   

لکھنؤ : اترپردیش کی جیلوں میں قید افراد بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہے اور ان متاثرین میں دو نام نمایاںہے ۔ باندہ جیل میں باہوبلی ایم ایل اے مختار انصاری قید ہیں اور سینئر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان سیتاپور جیل میں بند ہیں ۔ دونوں جیل سے باہر علاج کرانے تیار نہیں۔ دفتر چیف منسٹر نے ان کی نگہداشت کیلئے خصوصی ہدایت دے رکھی ہے ۔ بتایا گیا کہ دونوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔ اور دونوں ہی آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں ۔ اعظم خان کی آکسیجن لیول 97-98 چل رہی ہے جبکہ انصاری کی آکسیجن لیول 96-98 چل رہی ہے ۔