کورونامریض کی تدفین پر امتناع کی درخواست سپریم کورٹ منتقل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی،4مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ میں جان گنوا چکے مسلمانوں کو قبرستان میں دفن کرنے پر عارضی پابندی لگائے جانے سے متعلق پیر کے روزکیس کو دوبارہ بمبئی ہائی کورٹ کو بھیج دیاجسٹس روھنگٹن فالی نریمن اور جسٹس اندرا بنرجی کی بینچ نے پردیپ گاندھی کی ‘اسپیشل لیو پٹیشن’(ایس ایل پی ) کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کرتے ہوئے یہ معاملہ دوبارہ ہائی کورٹ کو بھیج دیا اور سماعت دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔بنچ نے کہا کہ درخواست میں کی گئی مانگ کو مستردکرنے کا ہائی کورٹ کا حکم عارضی تھا، توہائی کورٹ موجودہ تناظرمیں درخواست پر دوبارہ غور کرے۔ درخواست گزارنے کورونا متاثر نعش کو اپنے رہائشی علاقے کے آگے قبرستان میں دفنانے پر عارضی روک کا مطالبہ کیا ہے ۔ بمبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ 27 اپریل کو مسٹر گاندھی کی یہ درخواست مسترد کر دی تھی، جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔