کوروناوائرس:دنیا میں 73916 افراد ہلاک، 13.38 لاکھ متاثر

,

   

دنیا کے 205 ممالک اور علاقوں میں وباء سے بڑے پیمانے پر انسانی زندگیو ں کو خطرہ لاحق
امریکہ ، اٹلی ، اسپین شدید متاثر، دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد کے صحتیاب ہونے کی اطلاع

بیجنگ ؍ جنیوا ؍ نئی دہلی، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے بیشتر ممالک (205 ممالک اور علاقوں) میں وپھیل چکے اس وبا سے اب تک 73916 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 1338796 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھرمیں اب تک 2.76 لاکھ افراد اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 4421 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں، جبکہ 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وہیں اب تک 326 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر یوروپی ملک اٹلی ہے جہاں اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ 16،523 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 132547 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ اس وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگوں کی موت اٹلی میں ہی ہوئی ہے ۔اس عالمی موبا کے مرکز چین میں اب تک 81،741 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 3،331 اموات ہوئی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80فیصد کیسز 60سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔دنیا کی سوپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 368196 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10،986 تک پہنچ گئی ہے ۔وہیں اسپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 135032 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 13055 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔اموات کے معاملے میں بھی اسپین کا اٹلی کے بعد دوسرا نمبر ہے ۔اس دوران کورونا وائرس سے کیسز اور اموات کے معاملے میں یورپی ملک فرانس نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ فرانس میں اب تک 98984 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 8926 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 95391 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1434 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں 51608 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اوراب تک 5373 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ کوروناوائرس سے شدید متاثرایران میں 60500 لوگ وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3739 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے ۔وہیں ہالینڈ میں 1867، بیلجیم میں 1632، ترکی میں 649، سوئزرلینڈ میں 584، برازیل میں 553، سویڈن میں477، کینیڈا میں 323، پرتگال میں 311 اور آسٹریا میں 220 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔جنوبی کوریا میں اس وبا سے 192 افراد ہلاک جبکہ 10331 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ قابل غور ہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر 276171 افراد اب تک مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں۔