نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس کی وباء نے آر ایس ایس آفس کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں دو عہدیدار اور دو باورچی کوویڈ ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ سنگھ کے ڈاکٹر سنیل امبیڈکر اور ڈاکٹر یوگیندر کے علاوہ دو ککس بھی کورونا سے متاثر بتائے گئے ہیں۔ یہ متاثرین صفدرجنگ ہاسپٹل دہلی میں زیرعلاج ہیں۔ متاثرہ دفتر کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت کے مختلف دفاتر یکے بعد دیگر کورونا کی لپیٹ میں آرہے ہیں جو قابل تشویش بات ہے۔ متاثرین سے ربط میں رہنے والے تمام دیگر ملازمین کو دو ہفتوں کیلئے ہوم کورنٹائن کیا جارہا ہے۔ وزارت محنت اور روزگار کے دو ملازمین بھی کورونا کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ وزارت کے دفاتر واقع شرم شکتی بھون 3 تا 5 جون بند رکھے جائیں گے۔ سارا دفتر سینیٹائز کیا جائے گا اس مدت میں اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔