بودھن میں شادی خانے مہربند ، ہفتہ واری بازاربند رکھنے کے احکامات جاری
بودھن /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہلک کورونا وائرس کے بودھن شہر میں داخلے کو روکنے مقامی انتظامیہ جنگی خطوط پر منظم ہوچکی۔ گذشتہ شام آر ڈی او بودھن گوپی رام کی قیادت میں عہدیداروں و عملے کے افراد کا ایک وفد بودھن شہر کے مختلف شادی خانوں کا دورہ کیا جن میں سے چار فنکشن ہالس کو حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایت سے زیادہ مہمانوں کو تقریب دعوت ( شادی خانے ) میں داخلے کی اجآزت دینے پر مہربند کردیا ۔ آج انہوں نے اپنے دفتر میں طلب کردہ شادی خانوں کے مالکین کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے طئے شدہ 31 مارچ تک کی دعوتوں میں صرف 200 یا اس سے کم مہمانوں کو فنکشن ہال میں داخلے کی اجازت دینے کی میزبانی کو ہدایت دی اور رات 9 بجے سے قبل تقاریب کو ختم کرنے میزبان کو سختی سے تاکید کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا آر ڈی او نے مالکین شادی خانوں کو حکم دیا ۔ قبل ازیں شہر کے ائمہ پجاریوں اور پادریوں کا آر ڈی او نے اپنے دفتر میں اجلاس طلب کرکے انہوں نے عبادت گاہوں میں زیادہ دیر تک لوگ کو جمع نہ ہونے کی تلقین کی تاکہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو دوسروں کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کا موقع نہ مل سکے ۔ آر ڈی او نے بتایا کہ اس مہلک وبائی مرض کو روکنے کیلئے یہاں اتوار کے روز مقرر ہفتہ واری بازار مکمل طور پر بند رہے گا ۔ اس کے علاوہ ہفتہ کو موضع ساٹاپور کا مشہور جانوروں کے بازار بھر نے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ تک ہفتہ واری بازاروں پر امتناع عائد کیا گیا ۔ اے سی پی جے پال ریڈی کمشنر بلدیہ شیوا آنند سرکل انسپکٹر راکیش صحت و طباعت کے عہدیدار سڑکوں بازارںو میں گھوم پھر کر متعددی مرض کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی تدابیر سے عوام کو واقف کرواتے نظر آرہے ہیں ۔