کوروناوائرس سے متاثر ہیڈکانسٹبل کے چار افراد خاندان کے معائنے بھی مثبت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /12 اپریل (سیاست نیوز) سیف آباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک مسلم ہیڈکانسٹبل کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے 6 دن بعد اس کے افراد خاندان کے مزید 4 افراد اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ لگا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 56 سالہ ہیڈکانسٹبل جو ٹینک بینڈ پر واقع تلگو تلی فلائی اوور برج پر تعینات تھا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ لگنے پر اسے فوری گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ محکمہ صحت اور جی ایچ ایم سی عملہ نے ہیڈکانسٹبل کے 7 افراد خاندان کو گاندھی ہاسپٹل کے ائیسولیشن وارڈ منتقل کیا تھا اور ان کے معائنے کروائے گئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کووڈ ۔ 19 کے معائنوں کے بعد یہ پتہ لگا ہے کہ ہیڈکانسٹبل کے 4 افراد خاندان بشمول 5 سالہ کم عمر بچہ بھی اس مرض کا شکار ہوئے ہیں ۔ ان لوگوں کو گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیلئے رکھا گیا ہے ۔