کوروناوائرس سے نمٹنے فیس بک کے ہر ملازم کو 74 ہزار روپئے بونس

,

   

سیلیکان ویلی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بانی اور سربراہ مارک زکر برگ نے نے اعلان کیا کہ ان کے ادارہ کے ہر ملازم کو ایک ہزار ڈالر (تقریباً 74 ہزار روپئے) بطور بونس دیا جائے گا تاکہ وہ کورونا کی عالمی وباء کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکیں اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھ سکیں۔ واضح رہیکہ دنیا بھر میں فیس بک ملازمین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار ہے جس میں کم از کم 47 ہزار کل وقتی ملازمین بھی شامل ہیں۔