ڈپٹی کمشنر گلبرگہ شرت بی کی پریس کانفرنس
گلبرگہ 13مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹر شرت بی نے ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائیریس کی وبا کی روک تھام کے لئے شہر گلبرگہ کے ای ایس آئی سی ہسپتال میں فی الحال 200بستروں کا انتظام موجود ہے اور بعد ازاں یہاں مزید 200یعنی اس طرح جملہ 400بیڈس کا انتظام کیا جائے گا، انھوںنے کہا کہ اس مرض کا سراغ لگانے کے ضمن میں جیمس ہاسپٹل میںایک لیباریٹری قائم کرنے کی ریاستی اور مرکزی حکومت سے اپیل کی گئی ہے۔انھوںنے بتا یا کہ ضروری ادویات اور آلات کی فراہمی کے بعد اندرون دو یا تین یوم جیمس ہاسپٹل میں اندرون دو یا تین یوم کرونا وائیرس کی جانچ کرنے والی یہ لیباریٹری قائم کر دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹر شرت بی نے مزید کہاہے کہ ریلوے اسٹیشن ، ایر پورٹ ، سیاحتی مقاماتاور بھیڑ بھاڑ والے علاقوںمیں بیداری پیدا کی جائے گی۔ کھانسی ، سردی ، بخار اور سانس کی تکلیف ہو تو فوری علاج کروانے پر انھوںنے زور دیا ۔ اس طرح کے مریضوں کو گھر سے باہر نہ جانے دینے کا بھی انھوں نے مشورہ دیا ۔ انھوںنے کہا کہ پڑوسی ریاستوںسے آنے والوں پ بھی گہری نظر رکھی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بیرونملک جانے والوں کے ویزوںپر بھ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بیرون ی ممالک سے آنے والے مسافروںکی حساس طریقہ سے جانچ کی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ شہر گلبرگہ میں عنقریب شروع ہونے والے شرن بسویشور جاترا میںکثیر تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں ، ضلعی ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ جاترا کے منتظمین کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے کرونا وائیریس کی روک تھام کے ضمن میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔