اقوام متحدہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ کوروناوائرس ہر شعبۂ حیات پر غالب آتا جارہا ہے وہیں عالمی سطح پر 25 ملین ملازمتوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی کے مطابق اگر بین الاقوامی سطح پر بہترین تال میل اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے تو بیروزگاری کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اپنی ابتدائی رپورٹ میں جس کا عنوان
’’COVID-19
کے اثرات‘‘ ہے، میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن
(ILO)
نے تین اہم زمروں میں زائد توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے جن میں ورکرس کا تحفظ، روزگار اور معیشت کو استحکام بخشنا اور ملازمتوں اور آمدنی کو سپورٹ کرنا شامل ہیں۔