کوروناوائرس ماؤنٹ ایورسٹ پہنچ گیا

   

Ferty9 Clinic

کھٹمنڈو : کوروناوائرس نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ کر تمام بلندیوں کو پار کرلیا ہے جیسا کہ بتایا گیا ہیکہ ناروے کا ایک کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچنے کے بعد کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ یاد رہیکہ ماؤنٹ ایورسٹ کوہ پیماؤں کیلئے گذشتہ ایک سال سے بندتھا اور اسے صرف ایک ہفتہ قبل ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔ ناروے کے کوہ پیما ایرلینڈنیس کو آٹھ دنوں کیلئے آئسولیشن میں رکھا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کوہ پیما کے ساتھ رہنے والا ایک شیرپا بھی کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ کورونا کے اس انکشاف سے نیپال کی سیاحت کی صنعت کو شدید جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ اس شعبہ کو ایورسٹ پر چڑھائی کرنے والے شوقین افراد کی وجہ سے کافی آمدنی ہوتی ہے۔