کوروناوائرس : ملائشیا کی مساجد کا دورہ کرنے والے پانچ سنگاپور شہری متاثر

,

   

Ferty9 Clinic

سنگاپور ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے پانچ شہری جنہوں نے ملائشیا کا دورہ کیا تھا اور کوالالمپور کے نواحی علاقہ میں واقع ایک مسجد میں بھی گئے تھے تاہم سنگاپور واپس آنے کے بعد انہیں کورونا سے متاثر پایا گیا۔ چولیا نامی مقام پر واقع جامع مسجد کو شہر کی دس متاثرہ مساجد میں سے ایک بتایا جارہا ہے۔ اس موقع پر اسلامک ریلیجئس کونسل آف سنگاپور (Muis) نے بتایا کہ پانچ سنگاپوری شہریوں نے مسجد میں کسی نہ کسی وقت نماز یا اجتماع میں شرکت کی ہوگی اور اسی وقت وہ کووڈ۔19 کی زد میں آئے ہوں گے۔ جن مساجد کو متاثرہ بتایا گیا ہے ان کے نام ہیں مسجد الایمان، مسجد المتقین، مسجد حضرت فاطمہ، مسجد رحیمہ بی، مسجد قاسم، مسجد پیتم پتان میلایو سیمبوانگ، مسجد سلطان، مسجد الموعدہ، جامع مسجد (چولیا) اور مسجد الاستقامہ۔ بتایا جارہا ہیکہ جن پانچ شہریوں کو کووڈ۔ 19 سے متاثرہ پایا گیا ہے انہوں نے مندرجہ بالا مساجد میں کسی نہ کسی وقت نماز ادا کی ہوگی۔