کوروناوائرس میری وجہ سے نہیں،چین سے آیا :ٹرمپ

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ان کی وجہ سے نہیں بلکہ چین کی وجہ سے آیا۔امریکی صدارتی امیدواروں ڈونالڈٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان الیکشن سے قبل آخری مباحثہ ہوا۔مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ڈونالڈٹرمپ نے کہا کورونا کی وبا ختم ہو رہی ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہفتوں کے اندر کوروناوائرس کی ویکسین کی دستیابی کا امکان ہے۔مباحثے کے دوران امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا تھا کہ جو بھی ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں اموات کی وجہ ہے ان کو امریکہ کا صدر نہیں رہنا چاہیے۔امریکہ میں نسل پرستی کے حوالے سے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ میں ادارہ جاتی سطح پر نسل پرستی کی جاتی ہیمباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ڈونالڈٹرمپ کا کہنا تھا سابق صدر بارک اوباما اور جوبائیڈن کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہی انہوں نے الیکشن میں حصہ لیاٹرمپ نے اپنے مخالف صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا انہوں نے روس سے پیسے لیے جس پر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے باہر سے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیاجو بائیڈن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک جو امریکی الیکشن میں مداخلت کرنا چاہتا ہے، ان کے منتخب ہونے کی صورت میں وہ اس کی قیمت ادا کرے گا’میں نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی ہو، چاہے وہ کوئی بھی ملک ہو، اگر اس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کرے تو وہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔