کوروناوائرس نے پھر پکڑی رفتار،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2994 نئے معاملات، دہلی-پنجاب سمیت دیگر ریاستوں میں 9 کی موت

   

نئی دہلی:ملک کی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں آج کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2,994 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 16,354 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس کے بعد اب تک اموات کی تعداد 5,30,876 ہو گئی ہے۔ اب ہندوستان میں مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 4.47 کروڑ (4,47,18,781) ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کے اعداد و شمار وزارت صحت نے جاری کیے ہیں۔