نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ نے کوویڈ۔19 وبا کے ٹیکے کے ملک کے دوسرے حصوں میں تقسیم کیلئے کولڈ اسٹوریج سمیت سبھی تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ ہوائی اڈہ نے غیر ملکوں اور ملک کے دوسرے شہروں سے دہلی آنے والے اور دہلی سے دوسرے شہروں کو جانے والے ٹیکے کیلئے اپنے کارگو ڈھانچے کا قریب آدھا حصہ مختص کردا ہے۔ ساتھ ہی 25 ڈگتی سینٹی گریڈ سے مائنس 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک کے ذخیرہ کا بھی دہلی اڈہ کے کارگو پر پورا انتظام کیا گیا ہے ۔ اگر کسی ٹکے کے ذخیرے کیلئے مائنس 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت کی ضرورت ہوگی تو ڈرائی آئس کا استعمال کیا جائے گا۔ کووڈ کے ٹیکے کو طیارے تک پہنچانے یا طیارے سے سپلائی چین میں پہنچانے میں کم از کم وقت لگے اس کیلئے خصوصی کنٹینر منگوائے گئے ہیں اور کارگو ٹرمینل پر ‘گرین چینل’ تیار کئے گئے ہیں۔دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈا لیمیٹیڈ (ڈائل ) کووڈ19 ٹیکے کی تقسیم کی اپنی تیاری کو ’پروجیکٹ سنجیونی‘ نام دیا ہے ۔ڈائل کے چیف ایگزیکیوٹو افسر ویدیہ کمار جے پوریار نے ہوائی اڈہ پر آج اس پروجیکٹ سے جڑی تیاریوں کے بارے میں میڈیا کو اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈہ پر ایک ساتھ 27لاکھ ٹیکوں کے ذخیرے کا انتظام ہے ۔ اگر ہر 12 گھنٹے میں اتنے ہی ٹیکے ہوائی اڈہ پر آتے ہیں اور اتنے ہی یہاں سے سپلائی چین میں آگے چلے جاتے ہیں تو ایک دن میں 54 لاکھ ٹیکوں کی سپلائی یہاں سے ہو سکے گی۔