کوروناوائرس پرکے سی آر کا آج ہنگامی اجلاس، اہم فیصلوں کا اعلان اور نئی پابندیاں متوقع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔18 مارچ(سیاست نیوز)تلنگانہ میںکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ہولناک اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تازہ ترین صورتحال پر غور کرنے کیلئے 19 مارچ کو 2 بجے دن ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کے بعد صورتحال سے نمٹنے چند اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ باور کیا جاتا ہے کہ ہنگامی اجلاس میں غور و خوض کے بعد چند نئی پابندیوں کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس سے تاحال 6 افراد متاثر پائے گئے تھے لیکن رات دیر گئے انڈو نیشیا کے دیگر سات افراد کے معائنے مثبت پائے جانے کے بعدمجموعی تعداد 13ہوگئی ہے اور صورتحال سنگین رُخ اختیار کرچکی ہے۔