نئی دہلی۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے غیرمنظم شعبہ سے وابستہ کروڑوں افراد کو مفلسی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی وارننگ پر کارروائی میں ناکام ہوچکی ہے۔