اورنگ آباد ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اورنگ آباد ضلع انتظامیہ نے کوروناوائرس کی وباء کے خوف کے پیش نظر سالانہ ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنگ آباد میں پیتھان ٹاؤن میں مراٹھی سنت ایکناتھ کی یہ یاترا ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جو ناتھ شاشتی یاترا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے۔
