کوروناوائرس کیونکر پھیلا ، تحقیقات جاری

   

بیجنگ ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)امریکی سائنسدان اپنے چینی ہم منصب ماہرین کے ساتھ مل کر تحقیقات کررہے ہیں کہ انوکھا کوروناوائرس کیوں اور کہاں سے پھیل گیا۔ یہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور کئی دیگر ملکوں کا نمایاں مطالبہ رہا ہے۔ چہارشنبہ کو یہاں سرکاری میڈیا رپورٹ سے یہ بات معلوم ہوئی حالانکہ باضابطہ کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ چائنا سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کولمبیا یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایان لیپی کین ڈائرکٹر سنٹر فار انفیکشن اینڈ ہومیونیٹی اور گوانگژو کی سون ہات سین یونیورسٹی کے پروفیسر لو جن ہائی سے تعاون کررہا ہے اور یہ دونوں تحقیقات آگے بڑھا رہے ہیں۔ دونوں مل کر پتہ چلائیں گے کہ آیا یہ وائرس گذشتہ سال ڈسمبر میں ووہان سے قبل چین میں کہیں اور ابھرا تھا؟