کوروناوائرس کی روک تھام میںانسانی ہمدردی کی مثال

   

Ferty9 Clinic

ڈاکٹر مدھو شیکھر نے ایم جے ہاسپٹل کو آئسولیشن کیلئے استعمال کرنے کا دیا مشورہ
آرمور 02 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور کے مشہور ڈاکٹر مدھو شیکھر جو انسانی ہمدردی کے تحت اور اس کوویڈ 19 کورونا وائرس کی وباء کو دیکھتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کو یہ مشورہ دیا کہ میرے ایم جے ہاسپٹل دوا خانے کا آئسولیشن وارڈکواستعمال کریں اور مریضوں کی حفاظت کریں اس طرح ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کے احکامات پر آر ڈی او سرنیواسلو ، ڈیپوٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر رمیش نے ڈاکٹر مدھو شیکھر کے ایم جے دواخانے کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر مدھو شیکھر نے انہیں تفصیلی معائنہ کروایا ڈاکٹر مدد شیکھر ایک ہمدرد ڈاکٹر ہیں جن کا ایم جے دواخانہ تقریبا گذشتہ تیس سالوں سے آرمور میں قائم ہے انہوں نے غریب عوام کی خدمت کے لیے بیس سال قبل چیوتا تنظیم کا آغاز کیا اور اس کے ذریعہ آرمور کے مختلف دیہاتوں میں کیمپ لگا کر مریضوں کی مفت تشخیص، مفت ادویات کے علاوہ ان کیمپوں کے ذریعے سینکڑوں افراد کی سرجری بھی انجام دی گی ان کیمپوں کے ذریعے ہزاروں افراد نے استفادہ حاصل کیا۔