کوروناوائرس کی شدت کے پیش نظر تاجرین کاماریڈی کا اقدام

   

کاماریڈی :16؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرونا وائرس کی وباء میں شدت اور تاجر طبقہ میں پھیلنے والی وباء کے باعث تاجر طبقہ نے کاماریڈی میں رضاکارانہ طور پر چار دنوں سے اپنے کاروبار کو بند رکھتے ہوئے کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے کوشاں تھے لیکن عوام کو ہونے والی دشواریوں کے پیش نظر کاروبار کو بحال کرتے ہوئے صبح 9 بجے سے 4 بجے تک دکانات کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ چیمبر آف کامرس کے قائدین شنکر ، راجیشور و دیگر نے سیاست نیوز کو بتایا کہ کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے تاجر اور ان کے خاندان کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے پیش نظر چیمبر آف کامرس کاماریڈی میں رضاکارانہ طور پر کوویڈقواعد کی عمل آوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صبح 9 بجے سے 4 بجے تک تمام دکانات کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور چار بجے کے بعد دکانات رضاکارانہ طور پر بند کردی جائے گی ۔ جبکہ میڈیکل شاپس کو اسے مشتنیٰ رکھا گیا ہے جبکہ دیگر تمام دکانات کو چیمبر آف کامرس کے فیصلہ پر عمل کرنا ہوگااور چیمبر آف کامرس کے فیصلہ کا تاجر طبقہ بھی خیر مقدم کیا ہے تاکہ عوام میں یہ بیماری پھیل نہ سکے ۔ انہوں نے کوویڈ قواعد کے تحت سماجی دوری کو برقرار رکھنے اور ماسک کے استعمال اور سینیٹائزر کے استعمال پر زور دیا ۔