وزیر صحت ہریش راؤ نے آج اعلی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ۔ احتیاطی اقدامات کو قطعیت
حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کوروناوائرس کے نئے ویرینٹ پر الرٹ ہوگئی ہے۔ ریاستی وزیرصحت ہریش راؤ نے کورونا کی نئی شکل کا جائزہ لینے کیلئے 28 نومبر کو محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایمرجنسی اجلاس طلب کیا ہے جس میں مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ جنوبی افریقہ میں منظرعام پر آئی کورونا کی نئی شکل سے ساری دنیا میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔ کئی ممالک نے فضائی سفری پابندی عائد کردی ہے۔ مرکزی حکومت نے کل ہی کورونا ویرینٹ B.1.1.259 کے تعلق سے ملک کے تمام ریاستوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے مشورہ دیا ہے جس پر تلنگانہ حکومت متحرک ہوگئی ہے اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے احتیاطی اقدامات کو قطعیت دی جارہی ہے۔ ریاستی وزیرصحت ٹی ہریش راؤ نے کورونا کی نئی شکل کا جائزہ لینے کیلئے اتوار کو محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں کورونا ویرینٹ کی نئی شکل کی تیزی سے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیرونی ممالک سے ریاست پہنچنے والے مسافرین بالخصوص جن ممالک میں یہ وائرس دہشت پھیلا چکا ہے ان ممالک سے مسافرین کی آمد پر اختیار کئے جانے والے حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس پر قطعی فیصلہ کرنے کا امکانہ ے۔ انٹرنیشنل مسافرین کے ٹرلینگ، ٹسٹنگ پر وزیرصحت عہدیداروں سے رائے طلب کرینگے ۔ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ اسکولس، کالجس اور یونیورسٹیز میں کورونا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا۔ ن