لندن ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سرویس کی جانب سے موبائیل فون اپلیکیشن کی تیاری کا منصوبہ قطعی مراحل میں ہیں جو کوروناوائرس کی علامتوں والے افراد سے رابطہ میں آنے پر انہیں چوکس کرے گا۔ برطانیہ کے ہیلت سکریٹری میٹ ہانکک نے تصدیق کی ہیکہ حکومت کی ٹیم سرکردہ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے ساتھ اس ایپ کی تیاری کیلئے کام کررہی ہے جو آنے والے مہینوں میں عوام کیلئے پیش کیا جائے گا۔