کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا الزام ٹرمپ چین پر تھوپ رہے ہیں : وزارت خارجہ

   

بیجنگ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ کوروناوائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کا الزام چین پر تھوپ رہے ہیں جبکہ دونوں ہی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ ہنوز جاری ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوروناوائرس کی وباء پھوٹ پڑنے پر چین کی جانب سے کوئی شفاف موقف اختیار نہ کرنے کی قیمت آج پوری دنیا کو چکانی پڑ رہی ہے جب اس نے گذشتہ سال چین کے شہر ووہان سے سر اٹھایا تھا۔ چین پر الزام عائد کیاگیا ہیکہ اس نے قصداً حقائق کو چھپایا اور کوروناوائرس سے متعلق معلومات کوعام نہیں کیا جس نے 9000 سے زائد افراد کو لقمۂ اجل بنادیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا کہ کچھ لوگ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے چین کی صلاحیتوں پر شبہ کررہے ہیں اور دنیا بھر میں اس کے پھیلنے کی وجہ چین کو بتایا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں میں چینی میڈیا نے ٹرمپ پر کافی تنقیدیںکی ہیں۔