حیدرآباد ۔ 5؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ملیریا کی وباء کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی دوا ہائیڈروکزیکلورو کوئن اور اینٹی بائیوٹیک ایزیتھروماسن جیسی ادویات کو بعض ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لئے بہتر سمجھا رہا ہے لیکن امریکی ماہر امراض نے خبردار کیا کہ ان دواوں کے استعمال سے حرکت قلب کا انداز اور رفتار معمول کے خلاف ہوجانے کا خطرہ رہتا ہے ۔امریکن ہیلت اینڈ سائینس یونیورسٹی اور انڈیانا یونیورسٹی کے محققین نے سفارش کی ہے کہ کویڈ ۔ 19 کے مریضوں کے علاج کے دوران انسداد ملیریا اور اینٹی بائیوٹک ادویات دینے سے قبل مریضوں کا موثر معانئہ کیا جانا چاہئے اور ان کی حالت پر مسلسل نگرانی رکھی جانی چاہئے کیونکہ بعض مریضوں کے قلب کے نشیبی حصوں کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے جس کے نتیجہ میں حرکت قلب بگڑ سکتی ہے ۔ علاوہ ازیں قلب کی دھڑکن اور رفتار میں تبدیلی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹروں نے رائے ظاہر کی ہے کہ کسی بھی مریض دوا دینے قبل اس کی تاریخ کا جائزہ لینا چاہئے۔
