کوروناویکسین آئندہ سال کے اوائل متوقع : ہرش وردھن

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ہندوستان میں کوروناوائرس کے خلاف ویکسین آئندہ سال کے اوائل متوقع ہے اور ایک سے زیادہ ذرائع سے ویکسین حاصل ہوسکتے ہیں۔ مرکزی وزیرصحت ڈکٹر ہرش وردھن نے آج یہ بات کہی اور بتایا کہ ماہرین کے گروپ ضروری منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ ملک میں ویکسین کی تقسیم کس طرح عمل میں لائی جائے۔ سب سے پہلے ہم کسے ویکسین دیں وغیرہ۔ وہ وزراء گروپ کی میٹنگ کے دوران بات کررہے تھے۔ موجودہ طور پر چار ویکسین انڈیا میں پری کلینکل ٹرائیل کے آگے کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین 2021ء کے ابتدائی تین ماہ میں متوقع ہے۔