کورونا:پاکستان سمیت 9 مسلم ممالک کیلئے یو اے ای ویزے بند

   

ہندوستان کا نام شامل نہیں، نئی پابندی کے بعد 60 برس سے زائد عمر کے افراد ویزٹ ویزے کے اہل

دبئی: دنیا بھر میں کوروناوائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت 9 مسلم ممالک کیلئے ویزے دینا بند کردیا ہے۔ مسلم ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ اسی طرح جملہ 12 ممالک کیلئے ویزٹ ویزوں کی اجرائی معطل کردی گئی ہے۔ ہندوستان پوری دنیا میں کورونا کیسیس کے حوالہ سے دوسرے نمبر پر ہیں اس کا نام پابندی والی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے جن 10 مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزٹ ویزے بند کردیئے ہیں، ان میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا اور افغانستان شامل ہیں۔ یو اے ای نے تمام ایرلائنس کمپنیوں کو ہدایت دی ہیکہ وہ کوروناسے متاثرہ ملکوں کے مسافرین کو نہ لائیں۔ یہ پابندی غیرمعینہ مدت کیلئے ہوگی۔ نئی پابندی کے بعد 60 برس سے زائد پاکستانی ویزٹ ویزے کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر فیملی جس میں شوہر، بیوی، بچے اور والدین شامل ہوں تو اکھٹے سفر کی صورت میں ویزٹ ویزے کے اہل ہوں گے۔ یو اے ای میں مقیم پروفیشنل اپنے خونی رشتہ داروں کو اسپانسر کرکے ویزٹ ویزا پر بلانے کے اہل ہوں گے۔